پاکستان
08 اگست ، 2016

سانحۂ کوئٹہ ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا، وزیراعظم

سانحۂ کوئٹہ ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا، وزیراعظم

سانحہ کوئٹہ کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے سیکیورٹی اجلاس کی قیادت کی، زخمیوں کی عیادت بھی کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کا افسوسناک سانحہ ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔


وزئر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کا دشمن سی پیک کے خلاف ہے، اس حوالے سے میرے ذہن میں کوئی شک نہیں،تمام سیکیورٹی ادارے پوری قوت سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کریں،تمام ادارے مربوط پیشگی اقدامات کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں۔


کوئٹہ میں دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائی کے بعد وزیراعظم نواز شریف کوئٹہ پہنچے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ اسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی،اس کے بعد انہوں نے کوئٹہ میں ہی اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔


وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا دشمن سی پیک کے خلاف ہے، اس حوالے سے میرے ذہن میں کوئی شک نہیں، پاک فوج اقتصادی راہداری کو محفوظ بنانے کے لیے شاندار کردار ادا کر رہی ہے۔


انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایف سی اور سی ٹی ڈی کی استعداد میں اضافے کے لیے ان کے وسائل میں اضافہ کریں۔


وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد نئے طریقوں سے آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، تمام سیکیورٹی ادارے پوری قوت سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کریں،مشترکہ میکانزم کے فریم ورک کو موجودہ وسائل سے سپورٹ کریں گے۔


انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے جلد جامع رپورٹ پیش کریں۔


 

مزید خبریں :