پاکستان
08 اگست ، 2016

کوئٹہ ،دہشتگردوں نے2 سال قبل اختیار کیا گیا طریقہ اپنایا

کوئٹہ ،دہشتگردوں نے2 سال قبل اختیار کیا گیا طریقہ اپنایا

 


کوئٹہ کے سول اسپتال میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 70افراد جاں بحق جبکہ 108زخمی ہوگئے آج ہونےوالی دہشت گردی میں وہی طریقہ واردات اپنایا گیا جو 8اگست 2013ءکوہوئے دھماکے میں اختیارکیاگیاتھا۔


جنوری 2013ء میں کوئٹہ کے علم دار روڈ پر ایک دکان میں دستی بم سے حملہ کیا گیا، جب لوگ وہاں جمع ہوگئے تو دہشت گردوں نےبڑا دھماکا کردیا، ایک حملے کے بعد دوسرے حملے میں تقریباً سو افراد جاں بحق ہوئے ۔


فروری 2010ء میں دہشت گردوں نے کراچی میں شارع فیصل پر بس کو نشانہ بنایا، جاں بحق اور زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تو ایک حملے کے بعد دوسرا حملہ جناح اسپتال میں کردیا گیا، دونوں حملوں میں 25 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ۔


اگست 2008ء میں ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایک کے بعد ایک کارروائی کی گئی، پہلے ایک نوجوان کو ٹارگٹ کیا گیا جب اس کی میت اسپتال پہنچائی گئی تو وہاں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، ایک حملے کے بعد دوسرے حملے میں 25سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

مزید خبریں :