پاکستان
08 اگست ، 2016

کوئٹہ دھماکے میں شہید بازمحمد کاکڑ سپردخاک

کوئٹہ دھماکے میں شہید بازمحمد کاکڑ سپردخاک

 


کوئٹہ دھماکے میں بلوچستان بار کے سابق صدر بازمحمد کاکڑ بھی شہید ہوئے باز کاکڑ کو آبائی علاقے مسلم باغ میں سپردخاک کردیاگیا۔


بلوچستان بار کے سابق صدر باز محمد کاکڑ، بلوچستان بارایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد ان کی میت لینے اسپتال پہنچے تھے۔


دھماکے سے کچھ دیر قبل کی ویڈیو میں باز کاکڑ کو دیکھا جاسکتا ہے، باز محمد کاکڑ پاکستان بار ایسوسی ایشن کے صدررہ چکے ہیں، جبکہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کے انتخاب کے لیے امیدوار تھے، انہوں نے سوگواروں میں بیوی اور 7سال کا بچہ آریان خان چھوڑا ہے۔

مزید خبریں :