08 اگست ، 2016
چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی اورسپریم کورٹ کے ججوں نے بھی کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔
چیف جسٹس کہتے ہیں توقع ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت امن وامان کی صورت حال بہتر بنائے گی اور واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا ہےاور زخمیوں کی جلدی صحت یابی کی دعا کی ہے۔