پاکستان
08 اگست ، 2016

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

امریکا کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے بھی کوئٹہ دھماکے پر اظہار مذمت کیا ہے۔ڈیوڈ ہیل کا کہنا ہے کہ بلال کاسی کے قتل اور سول اسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی اظہار ہمدردی کرتے ہیں،بے گناہ شہریوں پرحملے بزدلانہ ہیں، یہ حملے پاکستانی قوم کے خوشحالی و استحکام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔


ڈیوڈ ہیل نے مزید کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اورعوام کے ساتھ ہے۔


 

مزید خبریں :