09 اگست ، 2016
گذشتہ روز کوئٹہ کے سول اسپتال میں ہونے والے دل خراش واقعہ پر ہر آنکھ اشک بار ہے اور اس سانحہ پر جہاں ملکی و بین الاقوامی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے وہیں عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل نے بھی کوئٹہ حملے کے متاثرین کی یاد میں شمع روشن کردی ہے۔
گوگل کی طرف سے اہم دنوں اور مخصوص واقعات کے موقع پر نیا’ڈوڈل‘جاری کیا جاتا ہے جس کا مقصد اُس دن یا واقعہ کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے اور اس بارگوگل نے کوئٹہ دھماکے میں بے گناہ جانوں کے زیاں پراظہار یکجہتی کرتے ہوئے سرچ انجن میں پاکستان کیلئے بنائے گئے ہوم پیج پر شمع روشن کی ہے۔
واضح رہے کوئٹہ دھماکے میں 70افرادجاں بحق جبکہ 112 افراد زخمی ہوئے ہیں۔