پاکستان
09 اگست ، 2016

دہشت گرد دھرتی پر بوجھ ہیں ،مکمل خاتمہ کر یں گے ، شہباز شریف

دہشت گرد دھرتی پر بوجھ ہیں ،مکمل خاتمہ کر یں گے ، شہباز شریف

 


وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پاک دھرتی پر بوجھ ہیں ،ان کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔


وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ایک بیان میں سول اسپتال کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسےقومی سانحہ قرار دیا ، ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،دہشت گردوں کا کوئی دین ہے نہ مذہب ، وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔


شہباز شریف کاکہنا تھا کہ قوم کےغیر متزلزل عزم اور اتحاد سےدہشت گردوں کو شکست فاش دینگے،وہ دھرتی کا بوجھ ہیں اوران کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

مزید خبریں :