09 اگست ، 2016
ٹھٹھہ کی سمندری حدود میں کشتی ڈوب گئی۔ کشتی میں سوار 12 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان پاکستان فشرفوک فورم کمال شاہ کے مطابق رات گئے شکار کے لئے گئی الکبیر نامی کشتی ٹھٹھہ کی سمندری حدور میں ڈوب گئی۔کشتی میں 12 ماہی گیر سوار تھے جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔
رات کے اندھیرے میں ڈوبنے والی کشتی کو دوسری کشتی میں سوار کچھ ماہی گیروں نے دوبتے دیکھالیکن اندھیرا ہونے کے باعث وہ ماہی گیروں کو بچانہ سکے۔
ماہی گیروں کا تعلق کھارو شاہ سے ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے پاکستان نیوی سے درخواست کی ہے۔