09 اگست ، 2016
سرگودھا ، حافظ آباد،کوہاٹ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکےتین اشتہاری سمیت 81افراد کو حراست میں لے لیا ۔راول پنڈی میں خواتین پر خنجروں سے حملوں کے واقعات کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کیا، سیکورٹی فورسز نےچارسدہ روڈ سےدودہشت گرد گرفتار کیے۔
حافظ آباد میں سکھیکی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا لیا ۔
ادھر سرگودھا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے استقلال آباد کالونی ، حمید ٹاؤن سے 8مشکوک افغانیوں کو گرفتار کیاحراست میں لئے گئے افغانیوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب کوہاٹ کے نواحی علاقہ سماری میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا اور تین اشتہاری سمیت28 مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔
محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ روڈ سےدودہشت گرد گرفتار کر لئے جن کے قبضہ سے دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ دہشت گرد صالح شاہ اور وسیم چارسدہ سے مردان داخل ہورہے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضہ سے دو دستی بم اور دو پستول برآمدہوئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جن سے مزیدتفتیش جاری ہے۔
راول پنڈی میں تھانہ مورگاہ کے علاقے میں خواتین پر خنجروں سے حملوں کے واقعات کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے علاقے میں کیمرےنصب کیے جائیں گے۔ مورگاہ کے علاقے میں سرچ آپریشن میں میں تھانہ مورگاہ، تھانہ ایر پورٹ اور سول لائن پولیس نے حصہ لیا۔
رہائشی علاقوں اور مارکیٹوں میں پکٹس لگا کر چیکنگ کی گئی، ایس ایس پی آپریشنز راول پنڈی نے جیو نیوز کو بتایا کہ سرچ آپریشن خواتین پر خنجروں سے حملہ کرنے و الوں کی گرفتاری کےلیے کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ علاقے میں پولیس کی نفری 24 گھنٹے موجود رہے گی اور نگرانی کےلیے کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔