11 اگست ، 2016
اوکاڑہ میں اغوابرائے تاوان کےالزام میں زیرحراست ملزم پوچھ گچھ کے دوران ہلاک ہو گیا،ڈی پی اواوکاڑہ نےایس ایچ او سمیت3پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیاہے۔
قصبہ 54 ٹو ایل سےکچھ عرصہ پہلےمبشر نامی لڑکےکو تاوان کی خاطر اغوا کرلیا گیاتھا،پولیس کےمطابق تاوان کے لئےکی گئی کال کوٹریس کرکےایک ملزم فیاض کو حراست میں لیاگیا۔
تھاناصدرپولیس ملزم سےپوچھ گچھ کر رہی تھی کہ اس کی طبیعت بگڑ گئی،ملزم کو اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ 2 روزبعد دم توڑ گیا،مغوی مبشر ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکا۔
ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانانے زیرِحراست ملزم کی ہلاکت پر ایس ایچ او سمیت3اہلکاروں کو معطل کر دیا،ان کاکہناہےکہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں پولیس تشدد ثابت ہوا تو ذمے دارپولیس اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔