12 اگست ، 2016
ترکی کا کہنا ہے کہ فتح اللہ گولن کی بیدخلی سے متعلق امریکا سے مثبت اشارے مل رہے ہیں، 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے الزام میں ترکی نے امریکا سے مذہبی رہنما گولن کو ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
صحافیوں سے گفتگو میں ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فتح اللہ گولن کی حوالگی درخواست پر امریکا سے مثبت اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گولن کیس کی کچھ اور دستاویزات واشنگٹن کے حوالے کردی گئی ہیں، ساری دنیا جانتی ہے کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔
ترکی میں پچھلے ہفتے بغاوت الزامات پر فتح اللہ گولن کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں، دوسری طرف فتح اللہ گولن کا کہنا ہے کہ اگرمیرےخلاف الزامات ثابت ہوجائیں توترکی جاکرسزا بھگتنے کے لیےتیارہوں۔