پاکستان
12 اگست ، 2016

سانحہ کوئٹہ ہمارے لیے نائن الیون سے کم نہیں،اختر مینگل

سانحہ کوئٹہ ہمارے لیے نائن الیون سے کم نہیں،اختر مینگل

 


بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر نہ کسی کومعطل کیاگیانہ ذمے دارٹھہرایاگیا،8اگست کاواقعہ ہمارے لیے نائن الیون کے واقعے سے کم نہیں۔


بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی زیرصدارت ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن اسمبلی سردار اختر جان مینگل کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ان واقعات کے روٹ کاز کو دیکھنا ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ ہم اتنی لاشیں دیکھ کربھی سچ نہ بولیں تو اسمبلی میں بیٹھنے کا حق نہیں، ہمیں ان واقعات کے روٹ کاز کو دیکھنا ہوگا۔

مزید خبریں :