کھیل
12 اگست ، 2016

اوول ٹیسٹ:پاکستان کے 6وکٹ پر 340،انگلینڈ پر 12رنز کی برتری

اوول ٹیسٹ:پاکستان کے 6وکٹ پر 340،انگلینڈ پر 12رنز کی برتری

 


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 91اوورز کے کھیل میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 340رنز بناکر نہ صرف انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کردی ہے بلکہ 12رنز کی لیڈ حاصل کرلی ہے، جبکہ پاکستان کی ابھی 4وکٹیں باقی ہیں۔


آج کے دن کی کھیل کی خاص بات پاکستان کے 2 صف اول کے بیٹسمینوں کی شاندار سنچریاں تھیں۔نوجوان بیٹسمین اسد شفیق 109رنز بناکر آئوٹ ہوئے ، اور یونس خان 101رنز بناکر ابھی کریز پر موجود ہیں۔


پاکستان کے آج آئوٹ ہونے والے دیگر بیٹسمینوں میں اظہر علی 49،یاسر شاہ 26 ،کپتان مصباح الحق 15اور افتخار احمد 4رنز بناکر آئوٹ ہوئےجبکہ سرفراز احمد 17رنز بناکر یونس خان کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور کل وہ میچ کے تیسرے دن پاکستان کی بقیہ اننگز کو آگے بڑھائیں گے۔


انگلینڈ کی جانب سے اسٹیون فن اورکرس ووکس نے2-2 جبکہ معین علی اور اسٹورٹ براڈ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ہے۔

مزید خبریں :