12 اگست ، 2016
پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام کراچی میں ’یومِ آزادی ریلی‘ نکالی گئی، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ریلی اس بات کاثبوت ہے کہ کراچی سے خوف کی فضا ختم ہو گئی ۔
پاک سرزمین پارٹی کے تحت یوم آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی، ریلی پاک سرزمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاؤس نرسری سےنکالی گئی، جو مزار قائد پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔ریلی کی قیادت پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کی جبکہ مرکزی رہنما وں کے علاوہ کارکن بھی ریلی میں شریک رہے۔
مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ کی اجازت سے ریلی نکالی، مقصد نیک ہے لہٰذا ریلی کے سبب ٹریفک کی روانی میں خلل کو درگزر کردیا جائے۔
پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ ایک سیاسی جماعت نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، وہ بھی دیکھ لے کہ کراچی سے خوف ختم ہوگیا ہے، آزادی کی تقریبات منسوخ کرنا ’را‘ کے اسکرپٹ کا حصہ ہے۔