12 اگست ، 2016
جامعہ این ای ڈی اور جامعہ کراچی میں طلبا نے یوم آزادی کے سلسلہ میں پروگرام منعقد کیے اور پاکستان سے محبت کا اظہار کیا، دونوں میں جامعات میں ریلی نکالی گئی جس میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبا ءنے یوم آزادی کے سلسلے میں ایڈمن بلاک سے یونیورسٹی روڈ تک ریلی نکالی، اس موقع پر طلبا نے سو فٹ طویل جھنڈا بھی لہرایا۔
دوسر ی جانب ’آزادی واک‘ جامعہ کراچی کے ’آزادی چوک‘ سے شروع ہوکر مرکزی انتظامی عمارت پر اختتام پذیر ہوئی جہاں حب الوطنی کے جذبے سے سرشار طلباء نے قومی ترانے گائے۔
طلباءنے پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے اور جشن آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا، اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ کراچی، اساتذہ کرام، ملازمین اورطلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔