پاکستان
13 اگست ، 2016

قندیل بلوچ قتل کیس:مفتی قوی سمیت مزید 4افراد نامزد

قندیل بلوچ قتل کیس:مفتی قوی سمیت مزید 4افراد نامزد

ملتان میں قتل ہونے والی معروف ماڈل قندیل بلوچ کے مقدمہ قتل میں مفتی عبد القوی سمیت مزید 4افرادنامزد کردیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے ملزمان کو مقتولہ کے والد کی درخواست پر نامزد کیاگیا،ماڈل کے رشتے دار بھی شامل ہیں۔


پولیس کے مطابق سی پی او اظہر اکرم نے آئی جی پنجاب کو گزشتہ روز قندیل بلوچ قتل کیس میں بریفنگ دی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کے مقتولہ کے والد محمد عظیم جو قتل کے اگلے روز سے ہی مفتی عبدالقوی کو مقدمہ میں نامزد کرنے کا اصرار کررہا تھا اسکی درخواست پر عمل کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی اور مقتولہ کے تین قریبی رشتے داروں کو مقدمہ قتل میں نامزد کردیا گیا ہے۔


پولیس کے مطابق مفتی عبدالقوی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ۔


قندیل بلوچ کو ملتان میں ان کے گھر میں 15 جولائی کو قتل کردیا گیا تھا۔


 

مزید خبریں :