کھیل
15 اگست ، 2016

اوول میں پاکستان کی فتح: برطانوی میڈیا کی بھرپورپذیرائی

اوول میں پاکستان کی فتح: برطانوی میڈیا کی بھرپورپذیرائی

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز اگرچہ برابررہی لیکن آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی فتح کو برطانوی میڈیا نے بھی خوب پذیرائی کی اور بھرپور کوریج دی، انگلش میڈیا نے اپنی ٹیم کی کمزوریوں کی دھجیاں بکھیر دیں اورپاکستانی ٹیم اور اس کے ہیروز کی تعریفوں کےپل باندھ دیئے۔


پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی نے برطانوی میڈیا کو بھی گرین کیپس کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔


برطانوی نشریاتی ادارے نے سرخی لگائی کہ پاکستان شاندار طریقے سے انگلینڈ پرحاوی ہوا، اوول کی جیت کو یونس خان کے نام کرنا غلط نہ ہوگا،اس جیت میں ڈرامہ ، سسپنس اور آخر میں خوشی تھی ۔


بی بی سی نے ٹیم کے اتحاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ سیریز میں دو ایک کے خسارے کے ساتھ واپس آنا غیر معمولی چیز ہے ۔


دی گارڈین نے یونس خان اور یاسر شاہ کی تعریفوں کرتے ہوئے لکھا کہ ان دونوں نے انگلینڈ کی دھجیاں بکھیر دیں۔


ٹیلی گراف نے سیریز کے آخری میچ میں شکست کے بعد انگلش ٹیم کو کمزور ٹیم قرار دیا۔


مرر نے لکھا کہ میزبان ٹیم کی طرف سے کیچز ڈراپ اوریونس خان کی ڈبل سنچری نے مہمان ٹیم کو ٹیسٹ کے چوتھے دن ٹاپ پوزیشن پر پہنچا دیا۔


انڈیپنڈینٹ نےلکھا کہ مصباح الحق اور ان کی ٹیم نے سیریز کا آغاز اسٹائل میں کیا، سیریز کے پہلے لارڈز ٹیسٹ میں فتح کا خوب جشن منایا اور اختتام بھی اپنے اسی اسٹائل میں کیا۔

مزید خبریں :