17 اگست ، 2016
پاکستان نے ایک بار پھر ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ٹو پوزیشن حاصل کر لی، سری لنکا سے شکست کے بعد آسٹریلیا ٹاپ پوزیشن سے محروم ہو گیا، اگر کل شروع ہونے والا بھارت اور ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ ڈرا بھی ہو گیا تو پاکستان نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گا۔
سری لنکا نے آسٹریلیا کو کلین سوئپ کیا، بلکہ ٹیسٹ رینکنگ کی نمبر ون پوزیشن سے بھی محروم کر دیا،آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارت 112پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا ہے، پاکستان ایک پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر چلا گیا اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 108 ہے،انگلینڈ بھی 108 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان کے لیے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا بھی امکان ہے۔
اگر کل سے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شروع ہونے والا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تو پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گا۔