پاکستان
18 اگست ، 2016

عوام نے عمران خان کو مستردکردیا، عابد شیر علی

عوام نے عمران خان کو مستردکردیا، عابد شیر علی

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے عمران خان کو مستردکردیا ،عمران خان خیبرپختونخوا میں ناکام ہوگئے۔

عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا نام کسی پاناما میں نہیں ہے ،لوگ ہم سے متاثر ہوتے ہیں ہم کسی سے متاثر نہیں ہوتے۔

وزیر مملکت نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا کے وزرا چور ہیں،جھوٹوں میں کسی کو انعام ملا تو عمران خان کو ملے گا۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنڈی میں پی ٹی آئی کی ریلی فلاپ ہو گئی۔

 

مزید خبریں :