پاکستان
19 اگست ، 2016

اورنگی ٹائون میں پولیس کی کارروائی ، 31 مشتبہ زیر حراست

اورنگی ٹائون میں پولیس کی کارروائی ، 31 مشتبہ زیر حراست

 

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون کی رئیس امروہوی کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 31 مشتبہ افراد بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔

پولیس نے رئیس امروہوی کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ،، اس دوران جرائم پیشہ افراد نے فائرنگ کی جس پر پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ۔

کارروائی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ 31 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں :