20 اگست ، 2016
بولی وڈ فلم ’رستم‘ نے ریلیز کے پہلے 7 دنوں میں باکس آفس پر 88کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کر لیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تجارتی تجزیہ نگار تارن آدارش سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ فلم ’سلطان‘ کے بعد ’رستم‘ رواں سال ریلیز کے پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم کو شائقین اور ناقدین نے بہت سراہا ہے اور یہ جلد 100 کروڑ کے کلب میں داخل ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ فلم رستم 12 اگست کو ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار،ایشا گپتا اور الینا ڈی کروز نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔