کاروبار
15 جون ، 2012

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 11 روپے تک کمی کی منظوری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 11 روپے تک کمی کی منظوری

اسلام آباد … پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی گئی، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اوگرا جاری کرے گا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے سے 11 روپے 75 پیسے تک کمی کردی گئی ہے، جس کی منظوری دیدی ہے، نئی قیمتوں میں کمی کانوٹی فکیشن اوگرا جاری کرے گا جبکہ عملدرآمد 16 جون سے ہوگا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 46 پیسے کی کمی کی گئی ہے اس کی نئی قیمت 89 روپے 51 پیسے ہوگی، جبکہ ڈیزل 6 روپے 8 پیسے فی لیٹر سستا کرکے 99 روپے 69 پیسے فی لیٹر ملے گا۔ ڈاکٹر عاصم نے بتایا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 26 پیسے اور ایچ او بی سی کی 11 روپے 75 پیسے کم کی جارہی ہے اب ان کی نئی قیمت بالترتیب 88 روپے 79 روپے اور 113 روپے 32 فی لیٹر ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کل سے لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 2 پیسے کمی سے قیمت 86 روپے 57 پیسے فی لیٹر کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :