21 اگست ، 2016
جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ڈربن میں جاری ہے۔میچ میںآج دوسرے روز پروٹیز ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 238 رنز 8 وکٹ پر دوبارہ شروع کی ، تو ان کی پوری ٹیم 263 رنز آئوٹ ہوگئی۔
کیوی بولرز کی جانب سے بولٹ اور وگنر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جبکہ پروٹیز کی جانب سے ہاشم آملہ 53 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
پروٹیز کے 263 رنز کے جواب میں کیوی ٹیم کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور صرف 15 کے اسکور پر ان کے دونوں اوپنر گپٹل اور لیتھم پویلین لوٹ گئے۔ دونوں بیٹسمین ڈیل اسٹین کا شکار بنے۔