22 اگست ، 2016
کوئٹہ اسپتال میں کانگو وائرس کا مریض سمیت 3 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔
فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال کوئٹہ کے حکام کے مطابق اس وقت اسپتال میں 3 مریض زیر علاج ہیں، حبیب اللہ کا تعلق افغانستا ن سے ہے، جنہیں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ رحمت اللہ اور امین اللہ جن کا تعلق قلعہ سیف اللہ اور کوئٹہ سے ہیں۔
یہ دونوں مشتبہ ہیں، ان کے پی سی آرٹیسٹ کراچی بھجوائے گئے ہیں، تاہم تینوں مریض زیر علاج ہیں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔