24 اگست ، 2016
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کو لندن کےایئرپورٹ پرروک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شبیر قائم خانی اور کیف الوریٰ کو ایئرپورٹ پرحراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی،برطانوی بارڈر ایجنسی نے دونوں رہنماؤں کو 3گھنٹے تک روکے رکھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ان کےسفرسےمتعلق پوچھ گچھ کی،دونوں سے امریکا سے ملک بدری کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔
واضح رہے کہ شبیر قائم خانی اور کیف الوریٰ کو امریکا میں 16گھنٹے روکنے کے بعد واپس برطانیہ بھیج دیا گیا، دونوں رہنما اس وقت ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ میں ہیں۔