15 جون ، 2012
کراچی…کراچی میں جاری نیشنل رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ میں شہرام چنگیزی کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، سابق عالمی چمپئن محمد یوسف اور پاکستان نمبر ون محمد آصف کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا کراچی میں جاری ایونٹ کے چوتھے دن سندھ کے فرخ عثمان بروہی نے پاکستان نمبر ون محمد آصف کو چار۔ ایک سے اپ سیٹ شکست دی ، جبکہ محمد یوسف کو نوجوان کیوسٹ اسجد اقبال نے چار۔ ایک سے زیر کیا۔ عمران شہزاد کو بھی چوتھے دن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انہیں سہیل شہزاد نے چار۔ دو سے شکست دی۔ شہرام چنگیزی نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عبدالرؤف کرد کو چار۔تین سے مات دی۔ عمیر عالم اور خرم آغا نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔