15 جون ، 2012
لاہور … پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کے خلاف سابق اولمپینز کا تو احتجاج جاری ہے اب خواتین کھلاڑی بھی انصاف کیلئے سڑکوں پر آگئی ہیں۔ گوجرہ سے تعلق رکھنے والی انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑیوں عشرت عباس اور نازیہ رحمت نے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچ کے ہمراہ لاہور کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا اور پی ایچ ایف سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ خواتین کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ سند پر تاریخ پیدائش کی بنیاد پر انہیں زائد االعمرقرار دیکر پابندی لگا دی گئی جبکہ ب فارم پر ان کی عمر درست ہے۔ دوسری جانب اب جونیئر ٹیم میں زائد العمر کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔