12 جنوری ، 2012
ماسکو…روس اور یوکرائن کے مابین گیس کی ادائیگی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔ روس نے کہا ہے کہ 2009ء میں کئے گئے معاہدے کے تحت یوکرائن کو اب تک استعمال نہ ہونے والی گیس کی بھی ادائیگی کرنا ہوگی جبکہ یوکرائن نے مالی مشکلات اور ملکی پیداوار میں اضافے کے بعد روس سے گیس کی برآمدات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ روس کی سرکاری توانائی کمپنی گازپروم کے سربراہ ایلکس ملر نے صدر دمتری مدودف سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ یوکرائن معاہدے سے کم گیس خریدنا چاہتا ہے۔ یوکرائن اور روس کے درمیان 2009ء میں 33 ارب مکعب میٹر سالانہ گیس خریداری کا معاہدہ ہو چکا تھا‘ اب یوکرائن نے 27 ارب مکعب میٹر گیس خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ایلکس میلر نے کہا کہ عدم استعمال کی صورت میں شرائط وہی ہوں گی۔ یوکرائن کو ہر حال میں ادائیگی کرنا ہوگی۔