کھیل
30 اگست ، 2016

حفیظ انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میں صرف102رنز بناسکے

حفیظ انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میں صرف102رنز بناسکے

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سریز سے باہر ہونے والےمحمد حفیظ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

محمد حفیظ کا بیٹ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ کی 6 اننگز میں خاموش ہی رہا، جن میں وہ 17کی اوسط سےصرف 102 رنز بناسکے۔

ناقص کارکردگی کے باوجود وہ ون ڈے ٹیم میںجگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، لیکن یہاں بھی قسمت کی دیوی نہ جاگی۔ آئرلینڈ جیسی کمزور ٹیم کے خلاف بھی وہ پہلے ون ڈے میں صرف 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پھربھی کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کا ان پر اعتماد برقراررہا اور انہیں انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں موقع دیاگیا ،جس میں صرف 11 رنزہی جوڑ سکے۔

پھردوسرے ون ڈے سے قبل آئی ان کے گھٹنےکی انجری کی خبرجس کے بعدوہ نہ صرف لارڈز ون ڈے بلکہ ون ڈے سیریز سے ہی باہر ہوگئے۔گزشتہ رات گئے محمد حفیظ واپس لاہور پہنچ گئے۔

مزید خبریں :