پاکستان
01 ستمبر ، 2016

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے اساتذہ کا دھرنا و ہڑتال

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے اساتذہ کا دھرنا و ہڑتال

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے اساتذہ کا دھرنا ریٹائرڈ ملازمین کا کنٹریکٹ ختم کرنے اور دیگر مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں اساتذہ نے ہڑتال کر کے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا جبکہ اساتذہ اور دیگر عملہ ریلی نکال کر وائس چانسلر کے دفتر پہنچےل۔

جہاں انہوں نے دھرنا دیا ہڑتال ریلی اور دھرنے کی قیادت رسول بخش کورائی ،شاہدہ بلوچ،نیاز عباسی اور دیگر کر رہے تھے ہڑتالی پروفیسرز اور دیگر عملے کا کہنا تھا کہ تمام یونیورسٹیوں کیلئے یکساںپالیسی بنائی جائے۔

مزید خبریں :