02 ستمبر ، 2016
پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی کو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلم ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں برایل کے برونو سوریز اور ان کی قزاخستان کی جوڑی دار شیودووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعصام الحق اور ان کی چینی جوڑی دار یفان ژو کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 3-6 اور10-8 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔