کھیل
02 ستمبر ، 2016

وقت لگے گا،ٹیم اچانک بہتر نہیں ہوسکتی،وسیم اکرم

وقت لگے گا،ٹیم اچانک بہتر نہیں ہوسکتی،وسیم اکرم

 

محمد انس شاہ...سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا،ٹیم اچانک بہتر نہیں ہوسکتی۔

جیو نیوز کے نمائندے سے گفتگو میں وسیم اکرم نے کہا کہ بحیثیت کپتان اظہر علی کو معلوم ہونا چاہیے تھا،آب و ہوا کی وجہ سے عرفان سے دوسرا اسپیل نہیں ہوگا۔

سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ سلیکٹر اور کوچ کو دیکھنا ہوگا کہ اس ٹیم میں سے اگلے 2 سال کے لیے کون سا کھلاڑی چل سکتا ہے۔

مزید خبریں :