30 جنوری ، 2012
اسلام آباد … چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کو لکھی گئی منصور اعجاز کی ای میل سے متعلق تفصیلات جیو نیوز کو مل گئیں جس میں انہوں نے شرط عائد کی ہے کہ چیف جسٹس یقین دہانی کرائیں تو پاکستان آنے کو تیار ہوں۔ میمو کیس کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے شرط عائد کی ہے کہ اگرچیف جسٹس یقین دہانی کرائیں توپاکستان آنے پر تیار ہوں، ایک فلائٹ سے آوٴں گا، گواہی کے بعد دوسری پرواز سے روانہ ہوجاوٴں گا۔ ذرائع کے مطابق منصور اعجاز نے ای میل میں لکھا ہے کہ حقانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی تجویز میں نے دی، کمیشن بیرون ملک گواہی لیتا ہے تو حسین حقانی کا بیرون ملک ہونا بھی ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق ای میل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رحمان ملک بالواسطہ اور بلاواسطہ دھمکیاں دے رہے ہیں، اگر پاکستان آیا تو خدشہ ہے ایک سال تک یہیں پھنس سکتا ہوں۔ ذرائع کے مطابق منصور اعجاز نے ای میل میں لکھا ہے کہ اگر پاکستان میں پھنس گیا تو خاندان اور کاروبار متاثر ہوسکتا ہے۔