04 ستمبر ، 2016
خلائی مخلوق اور ان کی پراسرار اُڑن طشتریاں ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، لیکن ملائیشیا کی فضاؤں میں تو حقیقت میں ایک اْڑن طشتری دیکھی گئی ہے۔
جی ہاں۔ ملائیشیاکے ڈسٹرکٹ کوالا کرائی کی فضاؤں میں ایک دیوہیکل اْڑن طشتری دکھائی دی جس سے وہاں موجود افراد میں کھلبلی مچ گئی۔
ویڈیو میں فلائنگ ساسر کی طرح دکھائی دینے والی ایک اْڑن طشتری سست رفتاری سے اڑتی دکھائی گئی ہے۔
مقامی پولیس کاکہنا ہے کہ اْڑن طشتری گزرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں جبکہ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔