کھیل
04 ستمبر ، 2016

پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

آج کے میچ کے لئے پاکستان نے سمیع اسلم اور محمد عرفان کی جگہ شعیب ملک اور محمد عامرکو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ نےمعین علی، عادل رشید اورلیام پلنکٹ کی جگہ لیام ڈاسن، کرکس ووکس اورمارک ووڈ کو جگہ دی ہے۔

انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش سے بچنے کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے آج آخری موقع ہے، انگلینڈ نے پاکستان کو آخری مرتبہ 2001میں وائٹ واش کیا تھا۔ون ڈے سیریز کے ابتدائی چاروں میچ یکطرفہ انداز میں ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم انگلش ٹیم آج بقا کی جنگ لڑے گی۔

گزشتہ سال نومبر میں انگلینڈ کے خلاف ابوظہبی کا ون ڈے 6وکٹ سے جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو 10میں سے 8ون ڈے میچوں میں شکست ہوئی ہے۔اسے ابوظہبی میچ کے بعد واحد کامیابی آئر لینڈ کے خلاف دو ہفتے قبل ڈبلن میں ملی ہے،جس میچ میں شرجیل خان نے دھواں دار اننگز کھیلی تھی۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز میں دو صفر سے کلین سوئپ ہونے کے بعد اظہر علی کی قیادت میں پاکستان کو ایک اور وائٹ واش کا سامنا ہے۔

گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان کو دو مرتبہ وائٹ واش ہوچکا ہے، بنگلادیش نے 2015اپنی سرزمین پر جبکہ آسٹریلیا نے 2014-15میں متحدہ عرب امارات میںوائٹ واش کیا تھا۔

 

مزید خبریں :