پاکستان
05 ستمبر ، 2016

جماعت اسلامی کا 8ستمبر کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا 8ستمبر کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

 

جماعتِ اسلامی نے ایک بار پھر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا،جماعت اب8ستمبر کو اسلام آباد میں دھرنا دے گی۔

جماعتِ اسلامی کےامیرسراج الحق کےمطابق یہ دھرنا حکومتی کرپشن اور پانامالیکس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنےپر دیا جائےگا ۔

ان کاکہناہےکہ حکومت کرپشن اور پاناما لیکس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنےکے ساتھ احتساب کے اداروں کوناکام بنا رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہناتھاکہ کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں ملکی سا لمیت کو بھی خطرہ ہے،خطے میں بھارتی اور امریکی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے دیانت دارقیادت ضروری ہے،اس مقصد کےلئےوہ 8ستمبرکو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

مزید خبریں :