پاکستان
05 ستمبر ، 2016

ایم کیو ایم کے 3رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

ایم کیو ایم کے 3رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

 

لاہور ہائی کورٹ نےفاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے 3 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

ایم کیو ایم کے رہنماؤں فاروق ستار ، خواجہ اظہار اور خالد مقبول صدیقی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت جسٹس یاور علی نے کی۔

درخواست گزار بیرسٹر علی گیلانی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیوایم کے تینوں رہنما شریک ملزم ہیں، انہوں نے اپنے قائد کے پاکستان مخالف بیانات کی توثیق کی ، ان کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے جائیں ۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سےمزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

مزید خبریں :