پاکستان
05 ستمبر ، 2016

اسکول مالک فیسیں بٹور کر فرار ،بچے تھانے پہنچ گئے

اسکول مالک فیسیں بٹور کر فرار ،بچے تھانے پہنچ گئے

 

لاہورکےعلاقےاسلام پورہ میں ایک نجی اسکول کامالک فیسیں لےکراور اسکول بند کرکےفرار ہو گیا،اسکول کے ننھے منے طالب علم بستے اٹھائے والدین کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔

اسلام پورہ کےمکینوں نےبتایاکہ ذیشان حیدراوراس کے بھائی ریحان حیدر نے ایک سال پہلےنجی اسکول کھولا،چندروزپہلے بچوں کواسکول کی مرمت کاکہہ کر چھٹیاں دےدی گئیں۔

آج صبح بچے بیگ اٹھائےوالدین کےہمراہ سکول پہنچے تووہاں تالا پڑا تھا،والدین اور بچوں نےوہاں احتجاج کیااور بعد میں والدین اوربچےبیگ اٹھائےتھانےپہنچ گئے۔

والدین نےالزام عائدکیاکہ اسکول مالک نے ان سے فیسیں بٹورکر اسکول بند کردیاہے،پولیس کاکہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لےرہےہیں،قانون کےمطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :