پاکستان
05 ستمبر ، 2016

490کلو گرام وزنی عبدالجبار کی حالت انتہائی تشویشناک

 

جناح اسپتال میں زیر علاج 490کلو گرام وزنی عبدالجبار کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی، ماہر طب نے عبدالجبار کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ۔

جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر انیس الدین بھٹی کے مطابق وزن کی زیادتی سےسانس میں تکلیف اور جسم کو حرکت نہ دینے کی صلاحیت بھی عبدلجبار میں ختم ہوتی جارہی ہے ۔

ماہر امراض سینہ،دل،ادویات سمیت 7 رکنی میڈیکل بورڈ نے گزشتہ رات عبدالجبار کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرتے ہوئے اس جسم سے زائد چربی ہٹانے اور میدے کو کاٹنے کا فیصلہ روک دیا ہے ۔

مزید خبریں :