پاکستان
05 ستمبر ، 2016

کراچی :انٹرمیڈیٹ میڈیکل اور ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان

 

کراچی میں انٹرمیڈیٹ سال دوم پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات 2016 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔پری میڈیکل گروپ میں پی ای سی ایچ ایس کالج فار ویمن کی طالبہ آسیہ خالد نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ کے والد کی پان کی دکان ہے۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کے والد وفات پاچکے ہیں جب کہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کے والد فرنیچرپالش کرتے ہیں ۔

ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات برائے 2016 کے نتائج کا بھی اعلان کردیاگیا ۔ پہلی تینوں پوزیشنیں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس نے حاصل کیں۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو انٹر بورڈ کی جانب سےایک،ایک لاکھ روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو 50،50 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو 25،25 ہزار روپے انعام دیا گیا ۔

مزید خبریں :