پاکستان
05 ستمبر ، 2016

پاناما لیکس ، پی ٹی آئی کی رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر

پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

پاناما لیکس کا معاملہ انتہائی اہم اور عوام کے بنیادی حقوق کا ہے۔ یہ درخواست سپریم کورٹ کے 3 وکلا کے تجربے کا نچوڑ ہے۔ اس پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کا قانونی جواز نہیں۔

تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ رجسٹرار کی جانب سے درخواست کو غیر سنجیدہ قرار دینا نا تجربہ کاری اور تضحیک ہے۔

درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم قرار دیےجائیں اور اسے سماعت کے لیے مقرر کرکےفیصلہ کیاجائے ۔

سپریم کورٹ اس سے کم حجم کے اسکینڈلز پر ازخود کارروائی کرچکی ہے، رجسٹرار کسی درخواست کو غیر سنجیدہ یا ناقابل سماعت قرار نہیں دے سکتا، رجسٹرار نے خود کو جج کی حیثیت دی جو وہ نہیں کرسکتا، رجسٹرار آفس کے اعتراضات غیر سنجیدہ تھے۔

تحریک انصاف کے وکلاء نے کہا سپریم کورٹ کے افسروں کی ذمہ داری ہے کہ انسٹی ٹیوشن برانچ کو اسکینڈلائیز نہ ہونے دیں۔اسپیکرنے وزیراعظم نا اہلی ریفرنس مسترد کیا تو قانونی چارہ جوئی ضرور کریں گے۔

مزید خبریں :