05 ستمبر ، 2016
جہلم میں سامیہ قتل کیس کے ملزمان کو آج عدالت میں پیش گیا۔ پولیس چالان پیش نہ کرسکی توعدالت نے ملزمان کو 17ستمبر کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔
پاکستانی نژادبرطانوی خاتون سامیہ شاہد قتل کیس میں پہلےشوہر چوہدری شکیل اورمقتولہ کےباپ چوہدری شاہد کو آج سول جج علی ارسلان کی عدالت میں پیش کیاگیا۔
اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزمان کاچالان پیش نہ کیاجاسکاجس پر عدالت نے ملزمان کو17ستمبر کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔
ایک ماہ قبل سامیہ کو پاکستان آمد پر قتل کردیاگیا تھا ۔وزیراعلیٰ کی تحقیقاتی ٹیم نے مقتولہ کے باپ اورپہلے شوہر کوملزم قراردیاتھا۔