پاکستان
05 ستمبر ، 2016

اسپیکر نے عمران کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا، دانیال عزیز

اسپیکر نے عمران کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا، دانیال عزیز

کامران منان...مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہاہے کہ اسپیکر سمجھتے ہیں کہ عمران خان کے خلاف داخل شواہد کی بنیاد پر نااہلی ہوسکتی ہے ، انہوں نے تحقیق کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔

دانیال عزیزکا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا عمران خان کے خلاف ایک ریفرنس اسپیکر نے قبول کیا، عمران خان کے خلاف دوسرا ریفرنس اسپیکر نے مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف 2 ریفرنسز دائر کیے گئے تھے،عمران خان صاحب نام نہاد اپوزیشن کی تحریک چلا رہے ہیں،یہ الیکشن کمیشن میں بھی گئے وہاں بھی ان کی درخواستیں واپس ہوئیں ۔

دانیال عزیز نے یہ بھی کہا کہ ان کی درخواستیں ان کے وکیلوں سے بھی نہیں پڑھی گئیں،جب کچھ نہ ہوا توخیبرپختونخوا میں پٹواریوں کا جلسہ کیا،لاہور اور فیصل آباد میں بھی جلسے کیے۔

 

مزید خبریں :