05 ستمبر ، 2016
پاک سرمین پارٹی کے رہنما سیف یار خان نے کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والا یہ بینر کا پیغام، پی ایس پی کے لیے بھی ہوسکتا ہے اور فاروق ستار کے لیے بھی۔
سیف یار خان ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’دوپہر کی خبر چار بجے‘ میں سندھ ہائی کورٹ کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے دن دیہاڑے لگائے جانے والے بینرز کے حوالے سے گفتگو کر رہے تھے۔
بینر کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ دو سال سے ایسے بینرز کی تعداد کم ہوگئی، یہ بینرز لگنا کوئی اتنی بڑی بات نہیں۔
اس سلسلے میں ’ جیو نیوز‘ کے پروگرام ’دوپہر کی خبر چاربجے‘ میں بات کر تے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ وزیر اعظم کا کمٹمنٹ ہے کہ کراچی کو دھمکی دینے والے لوگوں سے پاک کرنا ہے،کراچی پہلے ایک فون پر بند ہوجاتا تھا،اب کوئی ایسے نہیں کر سکتا۔