05 ستمبر ، 2016
حماس کے سینئر رہنما اور سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے اردن میں اپنے والدہ کی جنازے اور تدفین میں شرکت کی جس کے بعد وہ واپس قطر لوٹ گئے۔
عرب ٹی وی کے مطابق اردنی حکومت نے خالد مشعل کو اپنی مرحومہ والدہ فاطمہ مشعل کی آخری رسومات اور تدفین میں شرکت کے لیے خصوصی اجازت دی تھی، جس پر وہ اتوار کی شام قطر سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے تھے۔
خالد مشعل کی والدہ ہفتے کی شام عمان میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں، جنازے میں اردن میں مقیم حماس کے درجنوں عہدیداران، سینکڑوں مداحوں کے علاوہ اردن میں قطر کے سفیر نے شرکت کی تھی۔
فلسطینی صدر محمود عباس اور دیگر فلسطینی جماعتوں کے سربراہان نے خالد مشعل کو فون کرکے ان سے والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا بعد ازاں خالد مشعل واپس قطر لوٹ چلےگئے۔