05 ستمبر ، 2016
کراچی میں ایم کیوایم کے غیر قانونی قائم دفاتر کو گرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے،آج نارتھ ناظم آباد اور پاپوش نگر سمیت مختلف علاقوں میں 6 دفاتر گرادیے گئے۔
کراچی میں اب تک ایم کیوایم کے 122غیرقانونی قائم دفاتر گرائے جا چکے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے ایم سی کے ساتھ مل کر کارروائی کر رہی ہے جبکہ پولیس اور رینجرز ان کی حفاظت کررہے ہیں، ایم کیوایم کے گرائے جانے والے دفاتر کی تعداد 122 ہوگئی ہے۔
ایم کیوایم کے غیرقانونی قائم دفاتر کو گرائے جاننے کا سلسلہ جاری ہے، ضلع وسطی میں نارتھ ناظم آباد، قلندریہ چوک، نارتھ ناظم بلاک تین اور پاپوش نگر میں ایم کیوایم کے دفاتر کو گرایا گیا ہے۔
ایم کیوایم کے آج گرائے جانے والے دفاتر کی تعداد 6ہے، ضلع وسطی میں ایم کیوایم کے 218 دفاتر کو سیل گیا ہے، جبکہ گزشتہ روز ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں ایم کیو ایم کے یونٹ 123 اور 124 کو گرادیا گیا۔
ضلع وسطی کے علاقوں شادمان ٹاؤن، بفرزون اور نیو کراچی میں دفاتر گرائے گئے، ضلع ملیر میں 8، ضلع غربی میں 21، ضلع وسطی میں مجموعی طور پر 38، ضلع شرقی میں 12 اور ضلع کورنگی میں 28 دفاتر کو گرایا گیا ہے۔
10سرکاری مقامات کو سیل کر کے ان کے اصل محکموں کو واپس کیےجاچکے ہیں، ضلع جنوبی میں بھی مجموعی طور پر 10دفاتر گرائے گئے اور 2سیل کیے گئے ہیں۔