پاکستان
05 ستمبر ، 2016

اسٹیل مل ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی تو مظاہرہ کرینگے:عمران خان

اسٹیل مل ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی تو مظاہرہ کرینگے:عمران خان

 

تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہناہے کہ عید سے قبل اسٹیل مل ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کی گئی تو تحریک انصاف ان کے ساتھ مظاہرہ کرے گی۔

تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان اسٹیل مل پہنچے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ملازمین کے کیمپ میں ان سے ملاقات کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ پیسہ بنارہے اور باہر بھیج رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اگر یہ فلاحی ریاست ہوتی تو اپ کو احتجاج کی ضروت نہیں پڑتی، عمران خان نے اسٹیل مل ملازمین کو یقین دلایا کہ اگر انہیں عید تک تنخواہ نہیں ملی تو تحریک انصاف کے ٹائیگر ان کے ساتھ ہوں گے۔

مزید خبریں :