05 ستمبر ، 2016
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے آج قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر گھن گرج دکھائی،ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے لیے جو روایات مرتب کیں وہ شرم ناک ہیں۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے ایک مرتبہ پھر قومی اسمبلی میں عمران خان اور تحریک انصاف کو نشانہ بنایا، انہوں نے 2014ءکے دھرنے کا وقت یاد دلایا جب پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے لیے جو روایات مرتب کیں وہ شرم ناک ہیں،اسمبلی میں سب کچھ ہوا لیکن اسمبلی سے استعفے دے کر گھٹنوں کے بل چل کر واپس کوئی نہیں آیا۔
انہوں نے قومی اسمبلی میں اپنی ’شرم کرو، حیا کرو‘ والی تقریر بھی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ کوئی کنٹینر پر بیٹھ کر اسمبلی کو گالی دے گا تو پھر جواب میں اچھے سلوک کی توقع نہ رکھے۔
خواجہ آصف نے عمران خان کو ملنے والے چندے کے استعمال پر بھی سوال اٹھایا۔