05 ستمبر ، 2016
وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چھرے لگنے سے معصوم کشمیریوں کی بینائی ضائع ہو گئی،یہ ظلم کا آخری درجہ ہے، اس پر خاموش رہنا بھی ایک ظلم ہے، بین الاقوامی برادری کشمیرمیں مظالم کا سختی سے نوٹس لے۔
وزیراعظم نوازشریف نےمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بیان، معصوم کشمیری نوجوانوں، بچوں اور عورتوں کی چھرے لگنے سے بینائی ضائع ہو گئی، آنکھوں میں چھرے مارنے والوں کے دل انسانیت کے درد سے خالی ہیں؟یہ صریحاً ظلم اور ظلم کا آخری درجہ ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نےمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربیان دیتے ہوئےکہاکہ معصوم کشمیری نوجوانوں، بچوں اور عورتوں کی چھرے لگنے سے بینائی ضائع ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری سے پر زور اپیل ہے کہ ان مظالم کا سختی سے نوٹس لیا جائے، اس ظلم پر خاموش رہنا بھی ایک ظلم ہے۔