17 جون ، 2012
سین ڈیاگو…سین ڈیاگو کے سفاری پارک میں گوریلا کے بچے کی سالگرہ کی تقریب ہوئی۔سفاری پارک کے چہیتے گوریلا کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔بے بی گوریلا کے پنجر ے میں خصوصی کیک رکھا گیا جب کہ اس کی تازہ پھلوں اور ہری بھری شاخوں سے خوب تواضع بھی کی گئی۔گوریلا نے اپنے خاندان والوں کے ساتھ پیٹ بھر کر سالگرہ کے موقع پر دی گئی خصوصی خوراک مزے لے لے کر کھائی۔سفاری گھر میں بچوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ گوریلا کی سالگرہ کو انجوائے کرنے موجود تھی۔